Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ

ابتدائی طور پر200 سابق فوجیوں کو بھرتی کیا جائے گا
شائع 11 جون 2023 04:11pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر200 سابق فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔

سابق فوجیوں کی بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک، عمرکی حد 42 سال ہوگی جنہیں ہنگامے روکنے، حساس عمارتوں، ریڈزون کی سیکیورٹی پرتعینات کیا جائے گا۔

بھرتی کے لئے اشتہار21 جون تک جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ بھرتیوں کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد لازمی ہوں گی۔

pakistan army

islamabad police