Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکار پور : کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن، 4 مغوی بازیاب

بازیاب مغویوں میں 2 افراد سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے ملازمین ہیں
شائع 11 جون 2023 12:54pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

شکار پور پولیس نے کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن کے بعد چار مغوی بازیاب کروا لیے۔

ناپر کوٹ تھانہ کے کچے کے علاقے میں پولیس نے مغویوں کی اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا۔ ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد پولیس نے چار مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔

بازیاب کرائے گئے چار افراد میں سے دو سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کے ملازمین ہیں جنھیں کرمپور گریڈ اسٹیشن سے اغوا کیا گیا تھا۔ بازیابی کے لئے سیپکو ملازمین کی جانب سے احتجاج بھی کیا جارہا تھا۔

اس کے علاوہ کرمپور سے بازیاب دوسرے دو افراد سگے بھائی ہیں۔ ایس ایس پی شکارپور امجد احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ملزمان مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے پولیس نے مقابلے کے بعد متاثرہ افراد کو بازیاب کرا لیا۔

Pakistan Railways

Train Accident

Train and Car clash