Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میران شاہ: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

تینوں شہداء کا تعلق فرنٹئیر کور سے تھا۔
شائع 11 جون 2023 09:53am
تصویر بزریعہ آئی ایس پی آر
تصویر بزریعہ آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں، دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔

شہداء میں 40 سالہ صوبیدار اصغر علی، 26 سالہ سپاہی نسیم اور 22 سالہ سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔

تینوں شہداء کا تعلق فرنٹئیر کور سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئےعلاقے میں آپریشن جاری ہے، پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ISPR

security forces operation

Miranshah