Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قازقستان کے جنگلات میں آگ، مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

آگ نے ایک لاکھ 48 ہزار ایکٹر رقبے پر تباہی مچائی، حکومت نے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا
شائع 11 جون 2023 09:30am
تصویر بذریعہ روئٹرز
تصویر بذریعہ روئٹرز

قازقستان کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد چودہ ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی مشرقی قازقستان کے جنگلات میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ حکام کے مطابق آگ خشک اور گرم موسم کی وجہ سے لگی۔

اے بی سی نیوز کے مطابق آگ نے ایک لاکھ 48 ہزار ایکٹر رقبے پر تباہی مچائی جس کے بعد حکومت کی جانب سے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا جبکہ قازقستان کے صدر نے آگ پر بروقت قابو نہ پانے اور کارکردگی دکھانے میں ناکامی پر ملک کے ہنگامی صورتحال کے وزیر کو برطرف بھی کیا۔

جنگلات میں آگ سے متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران جنگل بچاؤ ٹیم کے تین ملازمین سمیت گیارہ افراد کی لاشیں ملیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق چھ سو سے زائد اہلکار اور چھ ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں شامل رہے، آگ سے متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

Kazakhstan

fire fighters

Forest fires