Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمائمہ ملک کا ذاتی زندگی کے مختلف گوشوں سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ

اداکارہ نے حال ہی میں اپنا ذاتی یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے
شائع 10 جون 2023 11:40pm

حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی زندگی کی ذاتی کہانیوں، پہلووں اور تجربات کو شیئر کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں سے مخاطب ہوکر لکھا کہ اپنی زندگی کے یادگار لمحات کا تجربہ کرنے کے لیے تیار ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شخصیت کے ایسے پہلوؤں سے بھی پردہ اٹھائیں گی جو کسی کو نہیں معلوم۔

حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپنا ذاتی یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے، حمائمہ نے لکھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں اپنی شخصیت کے چھپے ہوئے پہلو سے پردہ اٹھاؤں گی جو اب تک آپ میں سے اکثر لوگوں کے علم میں نہیں ہے، آپ میری زندگی کی کہانیاں اور جدوجہد کے سفر سے جلد روشناس ہوں گے اور اس مقام تک پہنچے کے دوران کئی موڑ آئے جسے میں آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے یوٹیوب چینل پر نئی آنے والی ویڈیو میں اپنی زندگی کے حقیقی لمحات کو آپ سے شئیر کروں گی۔

کچھ عرصے قبل حمائمہ ملک کے بھائی فیروز خان نے بھی اپنے یوٹیوب چینل کو لانچ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی پہلی ویڈیو ایک ریپ میوزک کی شیئر کی۔

humaima malik