Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاجول نے سوشل میڈیا سے بریک کیوں لیا؟ وجہ سامنے آگئی

مداحوں کی جانب سے اداکارہ پر تنقید
شائع 10 جون 2023 11:09pm

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول کی سوشل میڈیا سے بریک لینے کی اہم وجہ سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ روز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’مجھے زندگی کی مشکل ترین آزمائش کا سامنا ہے‘۔

اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ سے تمام تصاویر بھی غائب کردیں تھی تاہم اب اداکارہ کوجول کے اس اقدام کی وجہ سامنے آگئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام سے غائب تصاویر بھی واپس لے آئیں ہیں۔

اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا بریک ’ سی ٹرائل’ کو فروغ دینے کے لیے ایک چال چلی تھی جس میں وہ کامیاب بھی ہوگئیں ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ سے مداحوں کو حیرت میں مبتلہ کرنے کے بعد کاجول نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی سیریز ’دی ٹرائل ’کا پوسٹر شیئر کردیا۔

کیپشن میں اداکارہ نے مزید لکھا کہ میرے کورٹ روم ڈرامہ ’ دی ٹرائل ’ اسپیشل پیار، قانون، دھوکا کا ٹریلر 12 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

اداکارہ کی جانب سے اقدام پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں

Kajol