Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ میں 2 نئے ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 جون کو طلب

اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی پر غور ہوگا
شائع 10 جون 2023 11:06pm
سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 جون کو طلب کرلیا، جس میں چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی پر غور ہوگا۔

سپریم کورٹ میں 2 خالی نشستوں پر نئے ججز کی تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 جون کو ہوگا۔

اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی پرغور ہوگا۔

واضع رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ کی دوسری خاتون جج ہوں گی۔

سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس مسرت ہلالی کا نام تجویز کیا تھا۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے خط میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نام بھی تجویز کیا تھا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں 15 ججز تعینات ہیں اور دو ججز کی تقرری ہونا باقی ہے۔

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Supreme Court of Pakistan

CJP Bandial

Justice Musarrat Hilali

Appointment of new judges