Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کی طوفان ”بِپر جوئے“ کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت

پورے ملک میں امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، شہباز شریف
شائع 10 جون 2023 10:59pm
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری طوفان ”بِپر جوئے“ سائیکلون کے پیشگی ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا، طوفانی بارشوں سے 24 افراد جان کی بازی ہار گئے

خیبر پختونخوا ور پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ سے کوآرڈینیشن کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان بِپرجوئے کراچی کی طرف بڑھنے لگا، احتیاطی اقدامات کی وارننگ

شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو متاثرہ علاقوں میں عوام کی بھرپور مدد یقینی بنانے، مقامی انتظامیہ کو متحرک کرنے اور امدادی سرگرمیوں اور نقصانات سے متعلق 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بھی طوفان اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی بھرپور مدد کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کی طرف بڑھنے والےطوفان ’ بِپرجوئے’ کا کیا مطلب ہے؟

وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کو طوفان ’بائپر جوائے‘ کے پیش نظر پیشگی ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پورے ملک میں امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، انتظامیہ اور ادارے عوام کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

سمندری طوفان بِپرجوئے کراچی کی طرف بڑھنے لگا

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کا بیپرجوائے کراچی کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے سندھ اور بلوچستان سے ٹکرانے کا امکان ہے، سمندری طوفان بائپر جوائے کا رخ بھارتی گجرات کی جانب ہے، سمندری طوفان بحیرہ عرب کے مشرقی وسط میں موجود ہے، طوفان کراچی کے ساحل سے 840 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے جبکہ ٹھٹھہ سے 830 اور اورماڑہ سے 930 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

مزید پڑھیں: بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن نے سمندری طوفان شکل اختیار کرلی، کراچی کا موسم متاثر

محکمہ موسمیات کے مطابق کہ طوفان کے گرد 130 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ بھی چل رہے ہیں، ساز گار ماحول کے سبب سمندری طوفان مزید شدت اختیار کر جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کا رخ شمال مشرق کی جانب ہے، طوفان کا رخ سندھ اور انڈین گجرات کی جانب ہے، سسٹم کے گرد 25 سے 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں، 11 جون سے ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ سمندر میں طغیانی اور لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں، 13 جون سے کراچی، ٹھٹھہ، سجاول میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تیزہواؤں کے سبب کمزور عمارتیں، کچے گھر، بل بورڈ اور سائن بورڈز گرنے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد

Cyclone

PM Shehbaz Sharif

arabian sea

BIPARJOY

punjab kpk rain