Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجٹ 2023 سے اداکار عدنان صدیقی کو بے حد خوشی کیوں؟

اداکار نے حکومتی اقدام کو بڑا قدم قرار دے دیا
شائع 10 جون 2023 10:14pm

بجٹ 2023 میں فن کاروں کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کو اداکار عدنان صدیقی نے بڑا قدم قرار دیا ہے۔

پاکستان اداکار نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ لکھی جس میں حکومتی اقدام پر اس کی تحسین کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں پہلی مرتبہ فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کیلئے رقم مختص ہونے سے انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اس رقم کا مختص ہونا فلم انڈسٹری اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک بڑا قدم ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کے مطابق اس رقم کے ذریعے پاکستان کے بیانیے، ورثے اور ثقافت کی ترویج میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔

Adnan Siddiqui