Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سے ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات، پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

شہباز شریف کی چیئرمین لیسکو کو عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کی ہدایت
شائع 10 جون 2023 09:48pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر پی ایم ایل این
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر پی ایم ایل این

وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے ملاقات کی ہے، ملاقاتوں میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم سے ان کی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والوں میں سابق اراکین صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد اور میاں مجتبی شجاع الرحمان شامل تھے۔

ملاقات میں ملکی کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم سے چیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں نعمان نے بھی ملاقات کی۔

لیسکو چیف نے وزیراعظم کی ہدایت پر گرمیوں میں لیسکو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ چئیرمین لیسکو خود سارے عمل کی نگرانی کریں، ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویثرن اور سیکریٹری ٹو پی ایم پر مشتمل کمیٹی چیئرمین کے اشتراک سے مسائل کا حل کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لیسکو چیئرمین کو عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِاعظم سے سیاسی رہنماؤں کی لاہور میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی لاہور میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

وزیرِ اعظم سے سابق ارکان قومی اسمبلی سردار غلام عباس، عبدالغفار ڈوگر اور سابق رکن اسمبلی صوبائی اسمبلی مہوش سلطانہ نے ملاقات کی، ملاقاتوں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ادھر وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا مشہود نے بھی ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو۔

lahore

PM Shehbaz Sharif

Rana Mashhood

pmln leaders