Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالیہ حمزہ، خدیجہ شاہ سمیت 8 خواتین ملزمان کی درخواست ضمانت پر مقدمے کا ریکارڈ طلب

عدالت نے پراسیکیوشن کو 12 جون کے لیے نوٹس جاری کر دیے
شائع 10 جون 2023 07:23pm
تصویر: پی ٹی آئی
تصویر: پی ٹی آئی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار سابق ایم این اے عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت 8 خواتین ملزمان کی درخواست ضمانت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاؤس پر حملے اور جلاو گھیراؤ کیس میں گرفتار خواتین ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمہ خدیجہ شاہ شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل

وکیل نے بتایا کہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں مقدمہ میں غلط ملوث کیا گیا، ضمانت پر رہائی دی جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: خدیجہ شاہ نے اپنے کیے پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی

عدالت نے پراسیکیوشن کو 12 جون کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

عالیہ حمزہ کی گرفتاری

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ کو 10 مئی کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا نے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کردیا

مزید پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے عالیہ حمزہ کو شناحت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا

عالیہ حمزہ کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

خدیجہ شاہ کون ہیں؟

خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی ہیں۔ اور وہ مشہور فیشن برانڈ ”ایلان“ کی کریٹو ڈائریکٹر بھی ہیں۔

خدیجہ شاہ پر الزام

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں اور ان کے خلاف جناح ہاؤس پر حملے کے تمام ثبوت پولیس نے حاصل کر لئے ہیں، ملزمہ 9 مئی کو فون کرکے لوگوں کو بلاتی رہی تھیں۔

خدیجہ شاہ شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل

9 مئی واقعہ میں ملوث ملزمہ خدیجہ شاہ کو 2 خواتین سمیت 24 مئی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے سماعت کی۔

مزید پڑھیں: جناح ہاؤس حملے کی ملزمہ خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور ملاقات کی درخواست مسترد

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ پر جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ اور حملے کا کیس ہے، ملزمہ کو شناخت پریڈ کے لئے ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے ملزمہ خدیجہ شاہ اور دیگر کو شناخت پریڈ کے لیے 7 روز کے لیے جیل بھجوانے کا حکم دے دیا اور 29 مٸی کو شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 30 مٸی کو شناخت پریڈ رپورٹ طلب کرلی۔

ATC

lahore

Alia Hamza Arrested

Jinnah House Attack

khadija shah

alia hamza