Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دباؤ کم ہوگیا، پاکستان روپے کی قدر میں مزید کمی نہیں کرے گا، فچ

پاکستانی روپیہ عالمی سطح پر بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شامل ہوگیا ہے۔
شائع 10 جون 2023 11:43am
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ”فِچ“ کا کہنا ہے کہ روپے پر دباؤ کم ہونے کی وجہ سے پاکستانی کرنسی کی دوبارہ قدر میں کمی کا امکان نہیں ہے۔

فِچ کے ہانگ کانگ میں مقیم ڈائریکٹر کرسجنیس کرسٹینز نے جمعہ کو امریکی خبر رساں ادارے ”بلومبرگ“ کی ایک ای میل میں کیے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ’ہمیں فی الحال پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی توقع نہیں ہے۔‘

کرسٹینز نے کہا کہ اگرچہ پچھلے کچھ ماہ میں روپیہ بہت مستحکم حالت میں ہے، لیکن اسٹیٹ بینک کے ذخائر پر دباؤ برقرار ہے جو روپے کے استحکام کیلئے کم سے کم مداخلت تجویز کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ وہ بیل آؤٹ پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے پاکستانی کرنسی مارکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے حکام کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

جنوری میں حکام کی جانب سے کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد اس سال روپیہ 20 فیصد سے زیادہ گرا ہے، جس نے اسے عالمی سطح پر بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شامل کردیا ہے۔

گزشتہ 12 مہینوں میں 50 فیصد سے زیادہ نیچے آنے کے بعد بعد فروری کے آخر سے ملک میں ڈالر کا ذخیرہ تقریباً 4 بلین ڈالر پر مستحکم ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سپلائی کی قلت سے دوچار معیشت کو سہارا دینے اور ڈیفالٹ کو روکنے کے لیے فنڈز اہم ہوں گے، جبکہ اربوں ڈالرز کے قرض کی ادائیگی بھی قریب آرہی ہے۔

DOLLAR RATE

Pakistani currency

bloomberg

budget 2023 24