Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کس گریڈ کے سرکاری ملازم کی تنخواہ میں کتنا اضافہ ہوگا؟

سابق سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی اضافہ
شائع 10 جون 2023 11:11am
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم یہ اضافہ بنیادی آمدنی کے ڈھانچے میں تبدیلی کے بجائے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

گریڈ 1 سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو 30 فیصد ریلیز ملے گی۔

سابق سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 17.5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

بجٹ 2023-24 کی دستاویزات پر مبنی گراف

مائلیج الاؤنس، آرڈرلی الاؤنس، ڈیپوٹیشن الاؤنس اور معذور افراد کے لیے خصوصی کنوینس الاؤنس میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ قومی اسمبلی بجٹ اجلاس سے قبل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس مہنگائی میں جینے کے لیے عام آدمی کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔

budget 2023 24

Government Employees Salary Increment

Government employee salary grade