Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب اختر کی پہلی بار دوسری شادی اور اہلیہ سے متعلق گفتگو

کئی برسوں کے دوران کئی مشہور شخصیات کا نام ان کے ساتھ جوڑا گیا۔
شائع 10 جون 2023 10:25am

شعیب اختر ایک ایسے اسٹار ہیں جو بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے تاحال چمک رہے ہیں۔

وہ ہمیشہ سے ہی اپنی جارحیت، باؤلنگ ٹیکنیک اور اکثر کھیل کے میدان اور اس سے باہر اپنی مکمل تفریحی شخصیت کیلئے مشہور تھے۔

اور ان کی یہ تمام خصوصیات اب بھی ان کی یوٹیوب ویڈیوز اور ٹی وی پر ظاہر ہوتی ہیں۔

شعیب اختر کی شادی

شعیب اختر نے اپنے کیرئیر کے آخری دور میں شادی کرلی۔

کئی برسوں کے دوران کئی مشہور شخصیات کا نام ان کے ساتھ جوڑا گیا، لیکن انہوں نے ہمیشہ ہی کسی بھی افواہ کے بارے میں لب کشائی سے گریز کیا۔

بعد میں انہوں نے اپنی اہلیہ رباب سے شادی کرلی اور اس جوڑے کو دو خوبصورت بیٹے نصیب ہوئے۔

 شعیب اختر اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے (تصویر بزریعہ پی ٹی وی کرکٹ)
شعیب اختر اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے (تصویر بزریعہ پی ٹی وی کرکٹ)

حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب وہ حج پر تھے تو کس طرح ان کی اہلیہ کی فیملی نے شعیب اختر کی والدہ کے ساتھ وقت گزارا۔

شعیب نے کہا کہ وہیں ان کی ماں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس فیملی کی بیٹی کو اپنی فیملی میں شامل کریں گی۔

شعیب نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو کبھی نہ نہیں کہا اور ان کی پسند کے مطابق شادی کی۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ قدامت پسند ہیں اور وہ کافی آزاد خیال ہیں۔ لیکن یہ بیوی کی مرضی ہے کہ وہ میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے کبھی بھی اپنی فیملی کی تصاویر پوسٹ نہیں کرتے۔

دوسری شادی کے حوالے سے شعیب اختر کی گفتگو

شعیب اختر سے دوسری شادی پر ان کی رائے پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ اسلام ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت دیتا ہے، لیکن وہ محسوس کرتے ہیں کہ مرد کو ایک ہی شادی پر قائم رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی اپنا گھر چھوڑ کر آتی ہے اس لیے شوہر کو ہمیشہ اس کا وفادار، مہربان بن کر اس کا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسا شخص نہیں ہوں جو کبھی دوسری شادی پر غور کرے۔

Shoaib Akhtar

Second Marriage

Shoaib Akhtar Family