Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

طیارہ حادثے میں لاپتا 4 بچے 40 دن بعد جنگل سے زندہ برآمد

بچوں نے جنگل میں ناصرف اپنے لیے کھانے کا انتظام کیا بلکہ پناہ گاہیں بھی بنائیں۔
شائع 10 جون 2023 09:57am
9 جون 2023: کولمبیا کے فوجی جنگل میں پائے گئے چار بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ (تصویر بزریعہ روئٹرز)
9 جون 2023: کولمبیا کے فوجی جنگل میں پائے گئے چار بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ (تصویر بزریعہ روئٹرز)

کولمبیا کے جنگل میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں سوار چار بچے حادثے کے پانچ ہفتوں بعد زندہ پائے گئے ہیں۔

مذکورہ بچوں کا تعلق کولمبیا کی ایک مقامی کمیونٹی سے ہے، جنہیں جمعہ کو فوج نے کولمبیا کے کاکیٹا اور گوویئر صوبوں کے درمیان سرحد کے قریب سے پایا۔

حادثہ کا شکار طیارہ ایک چھوٹا سیسنا 206 تھا، جو صوبہ ایمیزوناس کے اراراکوارا اور صوبہ گوویئر کے ایک شہر سان ہوزے ڈیل گوویئر کے درمیان ایک راستے پر سات افراد کو لے کر پرواز کر رہا تھا۔

اس دوان طیارے سے یکم مئی کو انجن کی خرابی کے باعث ”مے ڈے“ الرٹ جاری کیا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تین بالغ افراد ہلاک ہوئے تھے اور ان کی لاشیں طیارے کے اندر سے مل گئی تھیں۔

تاہم، 13، 9، 4 اور 12 ماہ کے چار بچے اس حادثے میں محفوظ رہے۔

ان چار میں سے تین لڑکیاں ہیں اور ایک لڑکا ہے۔

بچوں کے دادا نارسیزو موکوتائی نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ بچوں کے بچ جانے کی خبر پر بہت خوش ہیں۔

بچے ہوئیتوتو قبیلے کے رکن ہیں۔

حکام نے بتایا کہ بچوں کو بارانی جنگلات میں زندہ رہنے کی تکنیکوں کا کچھ علم تھا۔

کولمبین فوج کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں جنگل کے بیچ میں چار بچوں کے ساتھ فوجیوں کا ایک گروپ دکھایا گیا ہے۔

کولمبین صدر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ ”پورے ملک کے لئے خوشی! کولمبیا کے جنگل میں کھوئے ہوئے چار بچے زندہ مل گئے۔“  

صدر پیٹرو جمع کو صحافیوں کو بتایا کہ، ”وہ ایک ساتھ تھے، وہ کمزور ہیں۔ آئیے ڈاکٹروں کو ان کا جائزہ لینے دیں۔ انہوں نے انہیں تلاش کرلیا، اور مجھے اس کی بہت خوشی ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں نے جنگل کے بیچ میں تنہا اپنا دفاع کیا۔

کھوجی کتوں کی مدد سے امدادی کارکنوں کو پہلے ضائع کیے گئے پھل ملے تھے، جو بچوں نے زندہ رہنے کے لیے کھائے تھے، ساتھ ہی ساتھ جنگل کی پودوں سے بنی دیسی پناہ گاہیں بھی ملی تھیں۔

امدادی کارروائیوں میں کولمبیا کی فوج اور فضائیہ کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔  

الجزیرہ کے الیسانڈرو رامپیٹی نے کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ کولمبیا میں لوگ بچوں کی بازیابی کو ”معجزہ“ قرار دے رہے ہیں۔

 کولمبین آرمڈ فورسز پریس آفس کی طرف سے جاری کی گئی اس تصویر میں، ایک فوجی 18 مئی کو سیسنا 206 کے ملبے کے سامنے کھڑا ہے
کولمبین آرمڈ فورسز پریس آفس کی طرف سے جاری کی گئی اس تصویر میں، ایک فوجی 18 مئی کو سیسنا 206 کے ملبے کے سامنے کھڑا ہے

تلاش کے دوران، ایک ایسے علاقے میں جہاں دھند اور گھنے پودوں کی وجہ سے مرئیت کافی حد تک محدود ہے، ہیلی کاپٹروں پر سوار فوجیوں نے کھانے کے ڈبے جنگل میں گرائے تھے، اس امید پر کہ اگر انہیں سامان مل گیا تو اس سے بچوں کو زندہ رہنے میں مدد ملے گی۔

جنگل کے اوپر پرواز کرنے والے طیاروں نے رات کے وقت زمین پر تلاش کرنے والے عملے کی مدد کے لیے شعلے بھی فائر کیے، اور ریسکیورز نے میگا فونز کا استعمال کیا جس میں بہن بھائیوں کی دادی کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے پیغام کو تیز آواز میں چلایا گیا، اور انہیں ایک جگہ پر رہنے کو کہا گیا۔

Plane Crash

Columbia

Children found alive