Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاجول کا سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان

زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہوں ، اداکارہ
شائع 10 جون 2023 12:15am

مشہور بھارتی اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

ماضی کی مقبول فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اسٹار کاجول نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔

اداکار نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ ’زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہیں ساتھ ہی کاجول نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہیں۔

کاجول کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اچانک اس اعلان پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مداح کاجول کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا خیال رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کاجول جلد نیٹ فلکس کی ویب سیریز لسٹ اسٹوریز 2 میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

Kajol