Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بجٹ : تعمیراتی شعبے کی آمدنی پر 10 فیصد رعایت کا اعلان

اطلاق یکم جولائی اور بعد میں شروع ہونے والے تعمیراتی منصوبوں پر ہوگا،وزیر خزانہ
اپ ڈیٹ 09 جون 2023 08:07pm

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 3 سال تک کنسٹرکشن اینٹرپرائز کی آمدنی پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے سے 40 سے زائد صنعتیں جڑی ہوئی ہیں، آئندہ 3 سال تک کنسٹرکشن اینٹرپرائز کی آمدنی پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی، اور اس کا اطلاق یکم جولائی اور بعد میں شروع ہونے والے تعمیراتی منصوبوں پر ہوگا۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے 450 ارب روپے مختص کiے جارہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز کو 35 ارب روپے سے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔

بجٹ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو خصوصی مراعات دینے کا اعلان

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 24-2023 میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو خصوصی مراعات دینے کا اعلان کیا ہے، ملک میں امیر گھرانوں میں کام کرنے والے 3 ہزار غیرملکی مددگاروں پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔**

بجٹ دستاویزات کے مطابق بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر کے ذریعے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر “ 2 فیصد فائنل ٹیکس ختم“ کیا جا رہا ہے، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لیے نیا ”ڈائمنڈ کارڈ“ کا اجراء کیا جا رہا ہے۔

”ڈائمنڈ کارڈ“ 50 ہزار ڈالر سے زائد بھجوانے والوں کو جاری کیا جائے گا، ”ڈائمنڈ کارڈ“ کے افراد کو ایک غیرممنوعہ بور کا لائسنس کا اجراء، مفت پاسپورٹ مہیا کیا جائے گا، ”ڈائمنڈ کارڈ“ کے حامل افراد کو سفارتی مشنز تک ترجیحی رسائی، ہوائی اڈوں پر تیز تر امیگریشن سہولیات دی جائیں گی۔

ترسیلات زر کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے اسکیم کا اجراء کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی بجٹ میں ملک میں امیر گھرانوں میں کام کرنے والے 3 ہزار غیرملکی مددگاروں پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

ہر غیرملکی شہری یا گھریلو مددگار کو سالانہ اوسطاً 6 ہزار امریکی ڈالر تک تنخواہ دی جاتی ہے، گھریلو ملازمین کو ادا کی جانے والی رقم پر محصولات سال میں 2 لاکھ روپے کی شرح سے ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہو گا۔

construction sector