Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب دورے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کو خبردارکردیا

حال میں ہی سعودی ولی عہد کی انتونی بلنکن سے ملاقات ہوئی تھی
شائع 09 جون 2023 05:14pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے دورے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے فون کال میں زور دیا کہ وہ فلسطینی ریاست بنے کے راستے میں رکاوٹ نہ بنیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن کی نیتن یاہو سے بات چیت سعودی دورہ سمیٹنے کے بعد ہوئی ہے۔ بلنکن نے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو دو ریاستی حل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ملاقات کی تھی، جس میں سینیئر سعودی اور امریکی حکام موجود تھے۔

Benjamin Netanyahu

Antony Blinken