Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، عوام سکون کی نیند سوئیں، وزیر دفاع

دفاعی بجٹ سے ملک کے دفاع کو نہ دیکھا جائے ہماری افواج کا جذبہ مثالی ہے، خواجہ آصف
شائع 09 جون 2023 03:59pm
تصویر بذریعہ اے ایف پی
تصویر بذریعہ اے ایف پی

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ سے ملک کے دفاع کو نہ دیکھا جائے ہماری افواج کا جذبہ مثالی ہے۔

بجٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں، ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست بچائی، معاشی تباہی کے سامنے بند باندھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، عوام سکون سے سوئیں، دفاع کے بجٹ پر توجہ دی ہے، دفاعی بجٹ سے ملک کے دفاع کو نہ دیکھا جائے، ہمارا جذبہ قابل دید اور افواج کے حوصلے بلند ہیں۔

سیاسی میدان میں ایک اور جماعت استحکام پاکستان کے اضافے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں، ان کی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

security forces

Pakistan Law and order situation

Istehkam i Pakistan Party (IPP)