Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

ڈالر 286 روپے 93 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے
اپ ڈیٹ 09 جون 2023 04:25pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 12 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 286 روپے 93 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا ملا جلا رجحان رہا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے بھاؤ میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔

انٹر بینک میں 7 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 286 روپے 81 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 5 مہنگا ہو کر ڈالر 305 روپے پر آگیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کل کے مقابلے آج مثبت رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 900 ہوگیا ہے۔

interbank

USD VS PKR

US Dollars