Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کرنے کا حکم

سموگ کے تدارک کیلئے شہر میں پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں، عدالت
شائع 09 جون 2023 11:23am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کیخلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسموگ کے تدراک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہر میں پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کیا جائے جبکہ جس علاقہ میں آلودگی ہو وہاں کے ماحولیاتی آفیسر کیخلاف کارروائی کی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی جبکہ بحریہ ٹاؤن میں درختوں کی کٹائی کیخلاف ایل ڈی اے سے کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

Lahore High Court

tree plantation

smog