محکمہ صحت سندھ اور زراعت کے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
سندھ کے دو محکموں صحت اور زراعت کے مالی سال 2023-24 کا بجٹ سامنے آگیا۔
سندھ کے مالی سال 2023-24 کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، صوبے کے بجٹ کا کل حجم تو تاحال سامنے نہیں آسکا، تاہم صوبے کے محکمہ صحت اور زراعت کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آئی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے 217 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 20 ارب 15 کروڑ روپے کا بجٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں 7 ارب 8 کروڑ روپے کی لاگت سے 86 نئی سکیمیں بنانے کی سفارش کی گئی ہے، جب کہ 2 ارب 55 کروڑ روپے کی لاگت سے 12 ٹیچنگ ہسپتالوں کے منصوبے، 3 ارب 51 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف اسپتالوں کے لیے 69 نئے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ زراعت سندھ نے نئے مالی سال میں 7 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زراعت کی توسیع کے 11 منصوبوں کے لیے 44 کروڑ 31 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں، جن میں سے 24 کروڑ روپے کی 4 نئی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.