Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں مسجد میں دھماکا، سابق پولیس کمانڈر سمیت 11 افراد جاں بحق

دھماکا بدخشاں کے جاں بحق نائب گورنرمولوی نثار کی فاتحہ خوانی کےدوران ہوا، حکام
شائع 08 جون 2023 07:51pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

افغان شہر فیض آباد کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر فیض آباد میں واقع مسجد میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا بدخشاں کےجاں بحق نائب گورنرمولوی نثار کی فاتحہ خوانی کےدوران ہوا، اور اس میں بغلان پولیس کے سابق کمانڈر صفی اللہ بھی جاں بحق ہوگئے۔

افغان حکام نے بتایا کہ فاتحہ خوانی کا اہتمام مسجد میں کیا گیا تھا، اور اس میں عوام کی بڑی تعاد شریک تھی، دھماکے میں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

afghanistan

bomb blast in afghanistan