Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان: مدرسہ میں گٹر کی صفائی کے دوران گرکر2 طالبعلم جاں بحق

طالبعلم کو نکالنے کے دوران ایک شخص سمیت مدرسہ کا مالک بھی بے ہوش ہوگیا
شائع 08 جون 2023 06:33pm
تصویر: فائل
تصویر: فائل

ڈیرہ اسماعیل خان میں مدرسہ نجم العلوم میں گٹر کی صفائی کے دوران گرکر دو طالبعلم جاں بحق ہوگئے، طالبعلم کو نکالنے کے دوران 46 سالہ شخص سمیت مدرسہ کا مالک بھی بے ہوش ہوگیا۔

تھانہ یارک کی حُدود میں واقع علاقہ پندرہ میل میں مدرسہ نجم العلوم کے گٹر کی صفائی کے دوران 14سالہ طارق اور 16سالہ قدرت اللہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔

اس موقع پر طالب علموں کو بچانے کے دوران 46 سالہ سعید جان اور 25 سالہ نجم الدین بے ہوش ہوگئے۔ جاں بحق طالب علموں کی لاشوں کو قریبی اسپتال بھجوا دیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچ گئے اور اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

Dera Ismail Khan