Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کچرا‘ کا موازنہ کچرے سے کرنے پر فوڈ ڈیلیوری ایپ کو تنقید کا سامنا

اشتہار میں عامر خان کی فلم کے پسماندہ، مفلوج کردار ”کچرا“ کا موازنہ کوڑے سے کیا گیا تھا۔
شائع 08 جون 2023 02:15pm

پانچ جون کو منائے جانے والے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم ”زوماٹو“ نے ماحولیاتی سُدھار کیلئے ایک اشتہاری مہم شروع کی، لیکن یہ مہم الٹی پڑ گئی۔

نیک نیتی پر مبنی زوماٹو کے اشتہار کا مقصد پلاسٹک کچرے کی وجہ سے کرہ ارض کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور اس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

لیکن یہ بیک فائر کرگیا اور پھر اس اشتہار کو ہٹا دیا گیا۔

تو، ویڈیو میں ایسا تھا کیا کہ انٹرنیٹ پر اتنا ہنگامہ ہوا؟

اس اشتہار میں بالی ووڈ اداکار آدتیہ لاکھیہ شامل تھے جنہوں نے 2001 کی فلم ”لگان“ میں “کچرا’ کا کردار ادا کیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس اشتہار پر تنقید اس لئے کی کیونکہ اشتہار میں عامر خان کی فلم کے پسماندہ، مفلوج کردار ”کچرا“ کا موازنہ کوڑے سے کیا گیا تھا۔

اشتہاری مہم میں دکھایا گیا کہ زوماٹو رضاکارانہ طور پر ماحول کی مدد کرنے کے طریقے بتا رہا ہے۔

ردی کی ٹوکری کا حوالہ دینے کے لیے، انہوں نے فلم کے کردار ”کچرا“ کو استعمال کیا۔

حالانکہ زوماٹو نے کہا کہ یہ اشتہار بناتے وقت ان کے ارادے بالکل نیک تھے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ کمپنی انٹرنیٹ صارفین کو پریشان کر دیا ہے۔

ری سائیکل شدہ ہاتھ کے بطور تولیہ استعمال سے لے کر پھولوں کے برتن تک، اشتہار میں لاکھیہ کو مختلف سیٹنگز میں دکھایا گیا، جو پلاسٹک کے کچرے کی نمائندگی کرتا ہے۔

اب، اگر آپ نے“لگان“ فلم دیکھی ہو تو آپ کو معلوم ہوگا کہ فلم میں لکھیا کے کردار کو ان کی ذات (انہوں نے دلت کا کردار ادا کیا تھا) کی وجہ سے اس حد تک بے عزت کیا گیا کہ بھوون (عامر خان) کی ٹیم کے کھلاڑی نہیں چاہتے تھے کہ انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے۔

لوگوں نے اس مہم کے ساتھ ہم آواز ہونے کے بجائے، فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم کو اس کردار کے ساتھ اندھے سلوک کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

مسان کے ہدایت کار نیرج گھیوان نے سخت الفاظ میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ’لگان کا کچرا سینما میں دلتوں کی اب تک کی سب سے زیادہ بے عزت کی گئی بے آواز تصویروں میں سے ایک تھا۔ زوماٹو نے اسی کردار کو استعمال کیا ہے اور ایک نفرت انگیز ذات پرست کمرشل بنایا ہے۔ ایک انسانی کچرا؟ کیا آپ سنجیدہ ہیں؟ انتہائی بے حس!‘

اس زبردست ردعمل کے بعد، زوماٹو نے اشتہار کو ہٹانے کا فیصلہ کیا اور سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا گیا تھا کہ، “عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر، ہمارا مقصد پلاسٹک کے فضلے کی صلاحیت اور مزاحیہ انداز میں ری سائیکلنگ کے فوائد کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔ غیر ارادی طور پر، ہم نے بعض کمیونٹیز اور افراد کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ ہم نے ویڈیو اتار دی ہے۔’

Lagaan

Zomato

Kachra