Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

شوگر ڈرنک پر ایکسائز ڈیوٹی میں 50 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش

اضافی ٹیکس عائد کرنے سے سالانہ ڈھائی ارب ریونیو بڑھایا جاسکتا ہے، وزرات صحت
شائع 08 جون 2023 01:58pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

وزرات صحت نے شوگر ڈرنک پر ایکسائز ڈیوٹی میں 50 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کردی۔

وزرات صحت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں شوگر ڈرنک پرایکسائز ڈیوٹی میں 50 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کردی ہے۔

شوگر ڈرنک، جوسز ، انرجی ڈرنک، آئس ٹی اسکوائش، سوڈا پر 50 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اضافی ٹیکس عائد کرنے سے سالانہ اڈھائی ارب کا ریوینو بڑھایا جا سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شوگر ڈرنک ملک بھر میں 58 فیصد بیماریوں کا باعث ہے، 78 فیصد نوجوانوں کی شوگر ڈرنک پر ٹیکس عائد کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ وزرات صحت نے وزرات خزانہ کو ٹیکنیکل خدمات کی پیش کش بھی کردی ہے۔

economic crisis

Pakistan Trade

budget 2023 24