Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں ڈالر مزید مہنگا، اسٹاک ایکسینج میں منفی رجحان

100 انڈیکس 46 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار پر آگیا
اپ ڈیٹ 08 جون 2023 12:58pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں 27 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی لین دین 287 روپے 15 پیسے میں جاری ہے۔

ڈیلرز کے مطابق اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں تین روپے مینگا ہو کر ڈالر 303 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسینج میں کاروبار کا منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس 46 پوائنٹس کمی سے 42 ہزارپوائنٹس پر آگیا ہے۔

pakistan stock exchange

interbank

USD VS PKR