Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت نے جامعہ کراچی کا مرکزی دروازہ بھی چرا لیا

ایک دروازے کی راتوں رات دوسرے ملک منتقلی اچھنبے کا باعث بن گئی
اپ ڈیٹ 08 جون 2023 11:42am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی یونیورسٹی کے ”سلور جوبلی گیٹ“ کی پڑوسی ملک بھارت کے شہر دہلی میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک دروازے کا راتوں رات دوسرے ملک منتقل ہوجانا سننے میں انتہائی حیران کن ہے، لیکن اگر بات بھارت کی آجائے ہو کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے۔

دراصل حال، ہی میں بھارت میں ایک ویب سیریز ”اسور 2: رائز آف دی ڈارک سائڈ“ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دکھائی جا رہی ہے، اس سیریز کا انتظار لوگ بے صبری سے کر رہے تھے کیونکہ اس کے 2020 میں ریلیز ہوئے پہلے سیزن نے عوام میں کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔

اس سائیکو تھرلر ویب سیریز کے دوسرے سیزن کی چھٹی قسط میں 45 منٹ اور تین سیکنڈ پر دکھائے جانے والے ایک منظر میں پاکستان کی مقبول ترین ”جامعہ کراچی“ کا مین ”سلور جوبلی“ گیٹ دکھایا گیا ہے۔

لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ گیٹ کے اوپر ”یونیورسٹی آف کراچی“ کے بجائے ”نیشنل کالج آف انجنئیرنگ اینڈ سائنس“ لکھا نظر آرہا ہے۔

 اسکرین گریب
اسکرین گریب

دورانِ قسط جب اس گیٹ کا ایرئیل ویو دکھایا گیا تو اسکرین پر ”این سی ای (نیشنل کالج آف انجنئیرنگ اینڈ سائنس) نیو دہلی“ بھی لکھا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

اس ویب سیریز کو دیکھنے والے اس بات سے لاعلم ہیں اور اس گیٹ کو نئی دہلی کی ہی جامعہ کا گیٹ سمجھ رہے ہیں، جبکہ پاکستانی عوام اور خاص طور پر جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات نے یہ جھوٹ ایک جھٹکے میں ہی پکڑ لیا۔

بات اگر اس ویب سیریز کے حوالے سے کی جائے تو اس میں ارشد وارثی اور اداکار ورون سبوتی کی اداکاری کو لوگوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

ان دونوں اداکاروں نے اگلے سیزن میں بھی جلوہ گر ہوکر عوام کی ایک بڑی تعداد کو اپنی سیریز کی جانب دوبارہ مائل کرلیا ہے۔

”اسور“ کے پہلے سیزن میں کہانی ایک خطرناک حیوان کے گرد گھومتی دکھائی دی تھی، جس کی برائی سے دنیا کو بچانا فلم کا پلاٹ تھا۔

اب ”اسور 2“ میں دکھایا جا رہا ہے کہ دنیا میں ایک نیا اسور آگیا ہے، جس کے خلاف ایک نئی جنگ شروع ہوتی دکھائی جارہی ہے۔

Karachi university

Asur 2

Asur Season 2

Silver Jubilee Gate