Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس
اپ ڈیٹ 08 جون 2023 12:44pm
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اشرف، عمرا خان اور ایک نجی بینک کا سیکورٹی گارڈ جاں ہوگئے۔

قاتلوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے اگئی جس میں حملہ آوروں کو فائرنگ کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کی جانب سے علاقوں کو گھیرے میں لیکر قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکار مینگورہ تھانے میں تعینات تھے اور دونوں معمول کے گشت پر تھے۔

لواحقین اور علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں اشرف علی اور عمرا خان کے قتل کے خلاف سیدو شریف روڈ کو بند کرکے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

firing

Swat

KPK Police