شاہراہ کاغان ٹریفک کیلئے بند، درہ بابوسر 7 ماہ کی بندش کے بعد کھل گیا
سیاحوں کی بڑی تعداد برفیلی راہداریوں سے بابوسر ٹاپ پہنچ چکی.
شاہراہ کاغان ایک بار پھر ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر برفانی تودہ گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، روڈ مکمل کلیئر ہونے کے بعد اطلاع دی جائ ےگی۔
ڈی سی مانسہرہ کا کہنا ہے کہ سیاح بابوسر ٹاپ پر سفر سے گریز کریں۔
دوسری جانب بابوسر ٹاپ حکام کا کہنا ہے کہ درہ بابوسر سات ماہ کی طویل بندش کے بعد برف ہٹاکر سیاحوں کی رسائی یقینی بنادی گئی ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد دیوانہ وار برفیلی راہداریوں سے بابوسر ٹاپ پہنچ چکی ہے۔
سطح سمندر سے 13700فٹ بلند درہ بابوسر برفباری کے باعث اکتوبر سے جون تک سیاحوں کی پہنچ سے دور رہتا ہے۔جون میں جیسے ہی رسائی ممکن ہوتی ہے گرمی کے ستائے سیاحوں کی بڑی تعداد یخ بستہ ہواؤں کا لطف اٹھانے پہنچ جاتی ہے۔
babusar top
Shahrah Kaghan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.