Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل افغانستان کو بڑا دھچکا

افغانستان کا اہم کھلاڑی واحد ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگیا
شائع 07 جون 2023 11:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان بنگلادیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کا کہنا ہے کہ راشد خان انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف 2 ون ڈے میچز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

اے سی بی کے مطابق مینجمنٹ اور میڈیکل ٹیم نے راشد خان کی فٹنس کو اولین ترجیح دی، راشد خان کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں احتیاطی طور پر آرام دینے کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ راشد خان کے لیے آرام کا فیصلہ ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ سے پہلے ان کی فٹنس کے لیے کیا گیا۔

خیال رہے کہ بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 14 سے 18 جون تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

afghanistan

cricket

rashid khan

test match

Bangladesh

Dhaka