Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکار کیفی خلیل کا نیا گانا ’منسوب‘ریلیز ہوتے ہی وائرل

گانے کی ویڈیو کو بھی انتہائی سادہ رکھا گیا ہے
شائع 07 جون 2023 10:01pm

کہانی سنو گانے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے اپنا نیا گانا ’منسوب‘ریلیز کردیا۔

کیفی خلیل کا نیا گانا بھی دل کو چھو لینے والے شاعری سے مزین ہے اور کہانی سنو کی طرح اس گانے کی ویڈیو کو بھی انتہائی سادہ رکھا گیا ہے جو گانے کے کردار میں مزید اضافہ کرتی ہے۔

کیفی خلیل کے گانے کہانی سنو نے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی تھی اور لوگوں نے گلوکار کی سریلی آواز اور دلوں کو چھو لینے والی دھنوں کو بے حد پسند کیا تھا، اس گانے کو مقبول ڈرامے مجھے پیار ہوا تھا کا OST بھی بنایا گیا۔

کیفی خلیل کوک اسٹوڈیو میں کنا یاری گانا بھی گا چکے ہیں لیکن کہانی سنو نے انہیں ہر کسی کی پلے لسٹ پر ایک خاص مقام دیا جس کے بعد انہیں پاکستان اور بھارت میں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور مداح ان کے نئے گانے کا انتظار بڑی شدت سے کر رہے تھے۔

Kaifi Khalil

Mansoob