Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار و میزبان احسن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

احسن خان کے ہاں یہ چوتھے بچے کی پیدائش ہے
شائع 07 جون 2023 09:59pm

پاکستان کے نامور اداکار و میزبان احسن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

احسن خان کی بیٹی کی پیدائش کی خبر ولاگر اور رائٹر فیصل کپاڈیا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

انہوں نے احسن خان اور نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری بھانجی کو دنیا میں خوش آمدید کہیں، احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ کو بہت بہت مبارک ہو‘، تاہم احسن خان کی بیٹی کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ساتھ ہی انہوں نے احسن خان کی ننھی پری کے لیے دعا دی اور لکھا کہ اس بچی کے پاس آپ دونوں کی طرح اخلاق اور رحمدلی ہو، ایک لمبی اور خوشیوں بھری زندگی ہو۔

فیصل کپاڈیا کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ مبارکباد دینے والوں کا بھی تانتا بندھ گیا۔

اس حوالے سے احسن خان نے تاحال کوئی تصویر یا خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر نہیں کی۔

واضح رہے کہ احسن خان کے ہاں یہ چوتھی بچی کی پیدائش ہے، ان کے پہلے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھیں۔

ahsan khan