دودھ 180روپے فی لیٹر ہی فروخت ہوگا، کمشنر کراچی
کمشنر کراچی کا مہنگا دودھ بیچنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم
کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا ہے کہ شہر میں دودھ 180روپے فی لیٹر ہی فروخت ہوگا، دودھ مہنگا بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔
کمشنر کراچی اقبال میمن اور ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتوں پر اجلاس ہوا، جس میں ڈیری فارمرزاورکمشنرکراچی میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا تھا کہ دودھ 180روپے فی لیٹر ہی فروخت ہوگا۔ جب کہ ڈیری فارمرز حکام کا کہنا تھا کہ دودھ 180روپے فی لیٹر فروخت نہیں کرسکتے، بلکہ 220 روپے لیٹرپر بھی نقصان ہے۔
سرکاری ریٹ چیلنج کرنے پرکمشنرکراچی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دودھ مہنگا بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا، اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ کمشنر نے مہنگا دودھ بیچنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
Milk
Commissioner Karachi
Dairy Farmers
مقبول ترین
Comments are closed on this story.