Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر سندھ کا طویل القامت نصیر سومرو کو ماہانہ 50 ہزار روپے خرچہ دینے کا اعلان

گورنر نے نصیر سومرو کو 10 لاکھ روپے نقد بھی دیئے
شائع 07 جون 2023 08:44pm

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے طویل القامت نصیر سومرو کو 10 لاکھ روپے دیئے اور ماہانہ 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو سے ملاقات کے لئے کراچی میں ان کے گھر پہنچے، اور خیریت دریافت کی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بد قسمتی ہے کہ ہم نے نصیر سومرو جیسی شخصیت کو زندگی میں ہی فراموش کردیا، نصیر سومرو کی یہ بات سن کر بہت دکھ ہوا کہ وہ سوچتے ہیں سندھ کا بیٹا نہیں ہوں۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے نصیر سومرو کو 10 لاکھ روپے دیے، جب کہ گھر میں جنریٹر لگانے اور ان کے قد کے برابر بیڈ بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ گورنر نے اپنی ذاتی حیثیت سے نصیر سومرو کو ماہانہ 50 ہزار روپے خرچہ ادا کرنے کا بھی اعلان کیا۔

kamran tessori

naseer somro