Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی اے ایس پی بن کر آئی جی کو ملنے آنے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

ملزمہ پسٹل اور گولیوں کے ساتھ اعلیٰ افسران کے کمروں تک پہنچ گئی، پولیس
شائع 07 جون 2023 07:41pm

جعلی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) بن کر آئی جی پنجاب کو ملنے آنے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

خود کو اے ایس پی ظاہر کرکے آئی جی کو ملنے آنے والی خاتون ساتھیوں سمیت پکڑی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ پسٹل اور گولیوں کے ساتھ اعلیٰ افسران کے کمروں تک پہنچ گئی، مریم مصطفی شیخوپورہ کی رہائشی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ گیٹ پر آئی جی پنجاب سے ملاقات کا بتا کر انتظار گاہ تک پہنچی، مریم مصطفی نے سیکیورٹی سے پوسٹنگ کے لیے آئی جی سے ملاقات کا کہا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ جبران علی، شاہ زیب اور شاہ میر نامی مرد بھی تھے جبکہ شاہ میر سے پسٹل اور 8 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسر کے پوچھ گچھ کرنے پرخاتون مشکوک پائی گئی، جس کے بعد خاتون کو ساتھوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرد ملزمان کو تھانہ انار کلی اور خاتون کو خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

lahore

IG Punjab

pti women arrest

fake asp