Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے تاجر کا گھر لوٹ لیا

اطلاع ملنے کے باوجود پولیس نے واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا
شائع 07 جون 2023 07:18pm
تصویر — آج نیوز/فائل
تصویر — آج نیوز/فائل

کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے تاجر کا گھر لوٹ لیا۔

ملزمان گھر سے دو لاکھ نقدی اور 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات سمیت لائسنس یافتہ اسلحہ بھی لے گئے۔

متاثرہ تاجرمحمد شریف کا کہنا ہے کہ ملزمان میرا لائسنس یافتہ پستول بھی لے گئے تینوں نے وردی پہنی ہوئی تھی اور تین سادہ کپڑوں میں تھے۔

تاجر نے کہا کہ ملزمان نے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ دیا تھا اور دو گھنٹے تک گھر میں واردات کرتے رہے۔

کپڑے کا کاروبار کرنے والے تاجر کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت اطلاع ملنے کے باوجود واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

پاکستان

Sindh Police

Karachi Crime