Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچوں ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6 ماہ توسیع
اپ ڈیٹ 07 جون 2023 09:13pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

سپریم کورٹ میں ہونے والے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6 ماہ توسیع کردی۔

چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال کی زیرصدارت میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی۔

مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس اقبال کاسی، جسٹس شوکت رخشانی اور جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا ہے۔

اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6 ماہ توسیع کرنے کے معاملے کو بھی دیکھا گیا اور تینوں ججز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد تینوں ججز کی مدت میں 6 ماہ توسیع کردی گئی ہے۔

ان 3 ایڈیشنل ججزمیں جسٹس شاہد خان، جسٹس فضل سبحان اور جسٹس خورشید اقبال شامل ہیں۔

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

Balochistan High Court

Judicial Commission of Pakistan

CJP Bandial