پشاور سے کراچی آنے والی ٹرین رحمان بابا کے پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی
پشاور سے کراچی آنے والی ٹرین رحمان بابا کے پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
پشاور سے کراچی آنے والی ٹرین رحمان بابا کے پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے پاور پلانٹ میں آگ راولپنڈی کے قریب ٹیکسلا میں بھڑکی، جس کے نتیجے میں پشاور اور راولپنڈی کے مابین ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی۔
حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث ٹرین کو ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن کے قریب روک لیا گیا، اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاور پلانٹ سے منسلک مسافر کوچز کو الگ کر دیا گیا، جس کی وجہ سے مسافر کوچز تک آگ نہیں پہنچ پائی اور بڑے حادثے سے بچ گئے۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ خوش قسمتی سے آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
Comments are closed on this story.