Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہوناچاہئے، پاکستان بار کونسل کا مطالبہ

پاکستان بار کونسل کا کل عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کا بھی اعلان
شائع 07 جون 2023 03:55pm

پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ سویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہونا چاہئے۔

پاکستان بار کونسل کے عہدیدران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر بار کونسل حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ کونسل نے 2 قراردادیں منظور کی ہیں، جن میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔

حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے، تاہم ان کے خلاف سول عدالتوں میں کارروائی ہونی چاہئے، سویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہونا چاہئے۔

صدر بار کونسل نے کل عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو وکیل اور اپیل کا حق ملنا چاہئے، شہدا پیکج کو وکلا سے منسلک کرنے پرعملدرآمد ہونا چاہئے، سپریم کورٹ کی 2 خالی نشستوں پر تعیناتی کی جائے۔

hasan raza pasha