Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ کی کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے پر حاضری

بلاول آج شام عراق سے وطن واپس روانہ ہوں گے
شائع 07 جون 2023 03:21pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روضے پر حاضری دی ہے۔

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روضے پر حاضری کے موقع پر شرجیل میمن، سینیٹر وقار مہدی اور ناصر حسین شاہ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔

وزیر خارجہ کچھ دیر بعد نجف جا کر میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روزضے پر حاضری دیں گے جب کہ عراق کے مقامی علماء سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹو آج کوفہ بھی جائیں گے اور شام کو عراق سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے۔

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Iraq

karbala