Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف امریکی ریسلرکا بیٹا دائرہ اسلام میں داخل

زیلا فاتو نے جیل میں قیدیوں سے متاثرہوکرقبول اسلام کا فیصلہ کیا
اپ ڈیٹ 07 جون 2023 02:18pm
تصویر: پی ڈبلیو مینیا
تصویر: پی ڈبلیو مینیا

امریکی ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے لیجنڈ آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

زیلا فاتو نے یوٹیوب پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔

قبول اسلام تک کے سفر کو ”خوبصورت“ قرار دینے والے فاتو نے لکھا کپ کہ وہ جیل میں عقیدت مند مسلمان قیدیوں سے متاثرہوئے جس نے انہیں اسلام کے دائرے میں داخل ہونے سے متعلق سوچنے پر مجبورکیا۔

زیلا فاتو کے مطابق جیل میں رہتے ہوئے وہ اسلام کے بارے میں جاننے سے متعلق متجسس تھے اور اس حوالے سے اکافی مطالعہ اور تحقیق کے بعد 3 اپریل 2022 کو اسلام قبول کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیلا فاتو کو امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈکیتی کے الزام میں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ زیلا فاتو اپنی فٹنس اورمراقبے کے حوالے سے بنائی جانے والی ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں۔

Umaga

American Wrestler

Zilla Fatu

conversion to Islam