Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا، پاکستان اسٹاک ایکسینج میں تیزی کا رجحان

100 انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 125 پر آگیا
اپ ڈیٹ 07 جون 2023 04:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: انٹر بینک میں معمولی اضافے کے باوجود ڈالر اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 286.88 روپے پر بند ہوگیا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں مزید تین روپے سستا ہوکر ڈالر298 روپے پر آگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 125 پر آگیا۔

واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کل مثبت رہا تھا جب کہ انٹر بینک میں مہنگا ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو کر 300 سے 303 روپے کے درمیان فروخت ہوا تھا۔

PSX

pakistan stock exchange

Open Market

USD VS PKR

dollar prices