Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن نے سمندری طوفان شکل اختیار کرلی، کراچی کا موسم متاثر

محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کا الرٹ جاری
اپ ڈیٹ 07 جون 2023 10:29am
فوٹو — روٹرز/ فائل
فوٹو — روٹرز/ فائل

بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن نے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلی۔

محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر نے الرٹ نمبر 2 جاری کردیا جس کے مطابق سمندری طوفان کراچی 1360 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون کے اطراف میں 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تند و تیز ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران شمال اور شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔

سمندری طوفان سے کسی بھی پاکستانی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں جب کہ کراچی میں صبح سویرے حبس ہے اور صبح 7 بجے شہر کا درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

karachi

Cyclone

arabian sea