Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہالی ووڈ کی وہ مشہور فلم جس کے باعث دنیا ’پنک پینٹ‘ کی قلت کا شکار ہوگئی

فلم کی تیاری میں بچپن کی یادوں کو برقرار رکھنا سب سے اہم تھا، سارہ گرین ووڈ
شائع 07 جون 2023 12:05am

ہالی ووڈ کی آنے والی فلم باربی کی تیاری کے باعث عالمی سطح پر گلابی پینٹ کی قلت پیدا ہوگئی۔

امریکی میگزین آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی باربی فلم کی پروڈکشن ڈیزائنر سارہ گرین نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے مختلف اسٹوڈیو کے سیٹ اَپس کی تعمیرات میں اتنا گلابی پینٹ استعمال کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر گلابی بینٹ تقریباً ختم ہو گیا ہے۔

میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ گرین ووڈ نے باربی کے سیٹ بنانے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی تیاری میں بچپن کی یادوں کو برقرار رکھنا سب سے اہم تھا لہٰذا وہ چاہتی تھیں کہ گلابی رنگ بہت چمکدار ہوں اور وافر مقدار میں بھی فراہم ہوں۔

پروڈکشن ڈیزائنر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس بات کو بھولنا نہیں چاہتی تھیں کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو باربی کی کس چیز کی وجہ سے وہ اُسے چاہنے لگیں، وہ تھا گلابی رنگ۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ سیٹ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے گلابی رنگ کی مقدار نے دنیا بھر میں پینٹ کی کمی کردی ہے۔

Barbie