Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیلر سوئفٹ کا میٹی ہیلی سے علیحدگی کا فیصلہ

علیحدگی کی تصدیق گلوکارہ کے قریبی دوست کی جانب سے کی گئی ہے
شائع 06 جون 2023 11:46pm

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مختصر رومانس کے بعد میٹی ہیلی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹی ہیلی کے ساتھ رومانس پر خبروں کا حصہ بننے والی ٹیلر سوئفٹ ایک بار پھر سنگل ہیں، دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے، اُن کی علیحدگی کی تصدیق گلوکارہ کے قریبی دوست کی جانب سے کی گئی ہے۔

قبل ازیں اپریل کے مہینے میں معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور برطانوی اداکار جو الوین مبینہ طور 6 سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد الگ ہوگئے تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا، 6 سال تک ایک ساتھ رہنے کے دوران دونوں شخصیات نے اپنے تعلقات کو بہت ہی خفیہ رکھا اور وہ ہمیشہ منگنی کی افواہوں کی بھی تردید کرتے رہے۔

taylor swift