Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ صبور علی نے ماں بننے میں رکاوٹ کی وجہ بتادی

بچوں کے ساتھ سفر کرنا کافی مشکل ہے، اداکارہ
شائع 06 جون 2023 11:38pm

** پاکستان کی معروف اداکارہ صبور علی نے ایک انٹرویو کے دوران بچوں کی خواہش سے متعلق گفتگو کی ہے۔**

گزشتہ سال اداکار علی انصاری سے شادی کرنے والی صبور علی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنے سیر و تفریح کے شوق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری والدہ کے لیے میرے اور سجل کے ساتھ سفر کرنا مشکل تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بچوں کے ساتھ سفر کرنا کافی مشکل ہے بلکہ اگر آپ کے ساتھ ایک بھی بچہ ہے تو آپ آسانی سے سفر نہیں کر سکتے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اس لیے میری خواہش ہے کہ میں بچوں کی پیدائش کرنے سے پہلےجتنا ہو سکتا ہے سفر کروں گی کیونکہ بچوں کی پیدائش کے بعد سفر کرنا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ صبور علی اور علی انصاری گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں تھے۔

Saboor Aly