Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اب سندھی زبان پاکستان میں نہیں بولی جاتی،نصیر الدین شاہ کا دعویٰ

پاکستان میں پشتو، بلوچی، دری اور سرائیکی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں، اداکار
شائع 06 جون 2023 11:31pm

بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کو سندھی زبان سے متعلق دیئے گئے بیان پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

حال ہی میں بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اب سندھی زبان پاکستان میں نہیں بولی جاتی۔

مذکورہ انٹرویو میں برصغیر کی ثقافت اور زبانوں پر بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا تھا کہ پاکستان میں اردو کی طرح پنجابی زبان بھی زیادہ بولی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں پشتو، بلوچی، دری اور سرائیکی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔

نصیر الدین شاہ نے مذکورہ بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یقینا اب سندھی زبان پاکستان میں نہیں بولی جاتی‘۔

اسی انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں متعدد یونیورسٹیز اردو زبان کو غیر ملکی زبان کے طور پر پڑھاتے ہیں جب کہ مذکورہ زبان بھارت اور پاکستان کے علاوہ کہیں بھی دوسرے ملک میں نہیں بولی جاتی۔

سوشل میڈیا صارفین نے نصیر الدین شاہ کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہیں یاد دہانی کرائی کہ پاکستان میں کم از کم تین کروڑ افراد سندھی زبان بولتے ہیں جب کہ یہ صوبہ سندھ کی دفتری زبان بھی ہے۔

Naseerudin shah