Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ ویڈیوز آپ کو شاہ رخ خان کی فلم بازی گر یاد دلائے گی

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے ہمشکل کے چرچے
شائع 06 جون 2023 09:40pm

بالی ووڈ کے کنگ اداکار شاہ رخ خان کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔

بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان سے مشابہت رکھنے والے متعدد افراد منظر عام پر آچکے ہیں اور اب ان کا ایک اور ہمشکل سامنے آیا ہے۔

جھاڑ کھنڈ سے تعلق رکھنے والے سورج کماربالکل 90 کی دہائی کے شاہ رخ خان لگ رہے ہیں۔

سورج کمار کا ہئیر اسٹائل، چشمہ اور کپڑوں نے سوشل میڈیا صارفین کو شاہ رخ خان کے ابتدائی دور کی یاد دلا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کے ہمشکل ان کی فلم بازی گر کے کردار سے ہو باہو مماثلت رکھتا ہے ۔

سورج کمار شاہ رخ خان کے بہت بڑے فین ہیں اور شروع سے ہی ان کا اسٹائل، چال ڈھال اور گفتگو کا انداز کاپی کرتے آئے ہیں۔

Shahrukh Khan