Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

چلتی پھرتی چائے، عرفی جاوید کے لباس میں خاص کیا ہے؟

بھارتی اداکارہ کے لباس کے سوشل میڈیا پر چرچے
شائع 06 جون 2023 09:14pm

بھارت کی متنازع اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید اپنے غیرروایتی فیشن اور نت نئے انداز کے ذریعے خبروں میں رہنے کا ہنرخوب جانتی ہیں ۔

عرفی جاوید نے اپنے انسٹاگرام پرایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں پیالی سے سبز چائے کے چسکے لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، چائے پینے کے دوران اداکارہ کو انوکھا خیال سوجھا جسے انہوں نے فوری طور پراپنی ڈریس ڈیزائنرپلی سکھرے کی مدد سے ٹی بیگز کو لباس کا روپ دے ڈالا۔

انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’چلو دوستوں چائے پی لو‘۔

ویڈیو میں منظرتبدیل ہوا اور اداکارہ ٹی بیگز سے تیار جدید طرز کے لباس میں سامنے آگئیں اور یہ لباس حقیقتاً درجنوں ٹی بیگز کی مدد سے تیار کیاگیا ہے۔

اداکارہ نے لباس کی حقیقت کو ثابت کرنے کیلئے اس پر گرم پانی بھی ڈالا جس کے نتیجے میں لباس کا رنگ تبدیل ہوگیا اورچائے بہنا شروع ہوگئی۔

اس منفرد لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے

ایک صارف نے تو یہ لکھا کہ یہ چائے سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک بہترین لباس ہو سکتا ہے۔

Urfi Javed